توانائی بحران اور امن و امان کی خراب صورتحال کے باوجود ملکی معیشت میں بہتری کے آثار پیدا ہورہے ہیں‘اقتصادی ماہرین

منگل 28 جنوری 2014 16:25

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء) اقتصادی ماہرین نے کہاہے کہ توانائی بحران اور امن و امان کی خراب صورتحال کے باوجود ملکی معیشت میں بہتری کے آثار پیدا ہورہے ہیں۔جولائی تا نومبر بڑی صنعتوں کی پیدوار میں 5.2فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ صرف 2.2فیصد تک محدود تھا۔نئی حکومت سے معیشت کی بحالی کی توقعات رکھتے ہوئے نجی شعبے کی جانب سے قرضوں کے حصول میں اضافہ دیکھا گیا اور ان کا حجم 230 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ سال یہ صرف 55 ارب روپے تھے۔اس کے علاوہ زراعت کے شعبے میں بھی بہتری دیکھی گئی جہاں گنے اور کپاس کی پیداوار میں گزشتہ سیزن کے مقابلے اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :