افغان طالبان کا امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰ، درجنوں امریکی فوجی ہلاک ہونے کی اطلاعات

منگل 28 جنوری 2014 16:11

افغان طالبان کا امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰ، درجنوں امریکی فوجی ہلاک ..

پشاور(رحمت اللہ شباب ۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء) جوکام پاکستانی حکمران نہ کر سکے وہ افغان طالبان نے کر دکھایا صوبہ پروان میں امریکی ڈرون طیارے کو راکٹ مار کر تباہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ منگل کی صبح افغان صوبہ پروان کے علاقے شنا ڈنڈا میں امریکی ڈرون طیارے کو راکٹ سے مار دیا ہے طیارہ امریکی کیمپ کے اوپر گر گیا ہے جس سے کیمپ میں آگ لگ گئی ہے اور کیمپ میں موجود اسلحہ کے ذخیرہ کی وجہ سے دھماکے ہوئے ہیں۔ طالبان نے دعویٰ کیا ہے کیمپ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے اور درجنوں فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :