بگ تھری پوزیشن پیپر کے خلاف چار کرکٹ بورڈز متحد ہیں، ذکا اشرف

منگل 28 جنوری 2014 14:02

بگ تھری پوزیشن پیپر کے خلاف چار کرکٹ بورڈز متحد ہیں، ذکا اشرف

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ پوزیشن پیپر کے خلاف چار کرکٹ بورڈز متحد ہیں۔

(جاری ہے)

آئی سی سی ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ سے پہلے ذکا اشرف نے کہا کہ ان کا موقف وہی ہوگا جو پاکستان کے مفاد میں ہے۔ذکا اشرف نے کہا کہ چار بورڈز بگ تھری کے پوزیشن پیپر کے خلاف متحد ہی۔پی سی بی چیئرمین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، بگ تھری پروپوزل پر ساری دنیا سے ری ایکشن سامنے آ رہا ہے۔ذکا اشرف نے بھارت کی جانب سے نیوٹرل وینیو پر سیریز کی پیش کش پر کہا کہ دیکھتے ہیں وہ اس میں کتنے مخلص ہیں۔

متعلقہ عنوان :