اولمپک ونٹر گیمز 2014 کا آغاز 7 فروری سے روس کے شہر سوچی میں ہوگا

منگل 28 جنوری 2014 13:46

سوچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء) اولمپک ونٹر گیمز 2014 کا آغاز 7 فروری سے روس کے شہر سوچی میں ہوگا۔ 23 فروری تک جاری رہنے والے میگا ایونٹ میں پاکستان سمیت 80 سے زائد ممالک کے اتھلیٹ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

ہر ملک کی نیشنل اولمپک کمیٹی 28 جنوری سے 5 فروری تک اپنے ایتھلیٹس کی فائنل لسٹ جاری کر دے گی۔ 17 روز تک جاری رہنے والے رنگا رنگ ایونٹ میں 15 کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے جن میں الپائن سکینگ، بائیتھلون، کراس کنٹری، کرلنگ، فگرسکیٹنگ، فرسٹائل سکینگ، آئس ہاکی، نارڈک کمبائنڈ، شارٹ ٹریک، سکیلٹن، سکی جمپنگ، سنوبورڈ اور سپیڈ سکیٹنگ شامل ہیں-

متعلقہ عنوان :