آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا

منگل 28 جنوری 2014 13:44

ہوبارٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ (آج) بدھ کو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 31 جنوری کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 2 فروری کو سٹیڈیم آسٹریلیا، سڈنی میں ہوگا۔آسٹریلوی ٹیم ایشز اور ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کر چکی ہے۔ ٹی 20 سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت جارج بیلی کریں گے جبکہ انگلش ٹیم سٹورٹ براڈ کی قیادت میں میدان میں اتریگی۔

متعلقہ عنوان :