شادی کرنے سے عورت کی عزت میں اضافہ ہوتا ہے ‘ اداکارہ ثناء

منگل 28 جنوری 2014 13:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء) اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ شادی کرنے سے عورت کی عزت میں اضافہ ہوتا ہے ، میاں بیوی کے درمیان اچھی انڈر سٹینڈنگ ہو تو زندگی پرسکون طریقے سے گزرتی ہے ۔ ” اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

28 جنوری 2014ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ عورتوں کو محبت اور مہارت سے شوہر کو اپنے قابو میں رکھنا چاہیے ، آپ شوہر پر جتنی توجہ دیں گی اتنی توجہ اور محبت شوہر سے بھی ملتی ہے ۔

اداکارہ ثناء نے کہا کہ اب تک میں اپنے کام سے مطمئن نہیں ہوں ابھی میں نے طویل مسافتیں طے کرنی ہیں اور خدا کے فضل سے 2014ء میری کامیابیوں کا سال ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے ساتھوں اداکاروں سے حسد نہیں ہوتی بلکہ ان کی کامیابیوں پر خوش ہوتی ہوں ۔