بھارت جانیوالے 17 ہزار 8 سو 24 پاکستانی ویزہ معیاد ختم ہونے کے باوجود وطن واپس نہیں لوٹے

پیر 27 جنوری 2014 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 جنوری ۔2014ء) گزشتہ پانچ برسوں کے دوران بھارت جانیوالے 17 ہزار 8 سو 24 پاکستانی وطن واپس نہیں لوٹے ، ویزوں کی معیاد بھی ختم ہو گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں رکن قومی اسمبلی لال چند کے سوال پر وزیرداخلہ و انسداد منشیات نے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں بھارت جانیوالے 17 ہزار 8 سو 24 پاکستانی ویزوں کی معیاد ختم ہونے کے باوجود پاکستان واپس نہیں لوٹے۔

وزیرداخلہ نے ایوان کو آگاہ کیا کہ جنوری2008 ء سے جون 2013 ء تک کل ایک لاکھ 79 ہزار 9 سو 95 پاکستانیوں نے بھارت کا سفر کیا جبکہ 26 ہزار ایک سو 99 پاکستانی ابھی تک واپس نہیں آئے جن میں سے 8 ہزار 3 سو 75 پاکستانیوں کے پاس کارآمد بھارتی ویزے ہیں جبکہ 17 ہزار 8 سو 24 بھارت جانیوالیے پاکستانیوں کے ویزے کی معیاد بھی ختم ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :