وزیراعظم آفس نے 2013 ء میں 13 کروڑ 45 لاکھ 72 ہزار سے زائد روپے کے اخراجات کئے،مالی سال 2013-14 کیلئے 34 کروڑ 9 لاکھ 92 ہزار روپے مختص کئے گئے تھے ، بیلم حسنین کا قومی اسمبلی میں تحریری جواب

پیر 27 جنوری 2014 22:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 جنوری ۔2014ء) وزیراعظم آفس کے اخراجات سال 2013 ء میں 13 کروڑ 45 لاکھ 72 ہزار رہے جبکہ مالی سال 2013-14 کیلئے 34 کروڑ 9 لاکھ 92 ہزار روپے مختص کئے گئے تھے ۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی بیلم حسنین کے سوال کے جواب میں انچارج وزیر وزیراعظم آفس نے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ سال 2013 ء میں وزیراعظم آفس (داخلی) کے اخراجات ماہ نومبر تک 13 کروڑ 45 لاکھ، 72 ہزار روپے رہے جبکہ مالی سال 2012-13 سے متعلق ایک کروڑ 34 لاکھ 6 ہزار 4 سو 92 روپے کی وعدہ کی گئی رقم متعلقہ بینکوں سے چیکوں کی کلیئرنس کے باعث ادائیگی نہیں کی جا سکی جو کہ مالی سال 2013 ء کے دوران خرچ کی گئی۔

انچارج وزیر وزیراعظم آفس نے تحریری جواب میں قومی اسمبلی کو آگاہ کیا کہ سال 2013-14 کیلئے وزیراعظم آفس کی گرانٹس ، سبسڈیز اور قرضوں ، ایڈوانسز و دیگر معافی واجبات کی مد میں دو کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جو کہ 2013 ء مالی سال میں خرچ فنڈز سے دوگنا ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس کے آپریٹنگ اخراجات سال 2013 ء میں دو کروڑ 16 لاکھ، 50 ہزار 6 سو 62 روپے روے جبکہ مالی سال 2013-14 کیلئے وزیراعظم آفس کے آپریٹنگ اخراجات کی مد میں 5 کروڑ 28 لاکھ 81 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ مالی سال 2013 ء میں وزیراعظم آفس کے الاؤنسز کی مد میں 6 کروڑ 61 لاکھ 13 ہزار 9 سو 96 روپے خرچ کئے گئے تھے جبکہ رواں سال 2013-14 کیلئے الاؤنسز کی مد میں 13 کروڑ 66 لاکھ 68 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔