طالبان کے ساتھ مذاکرات ریاست کی شرط پر ہونے چاہئیں ،عوامی نیشنل پارٹی ،پہلے جنگ بندی کا معاہدہ ضروری ہے۔ طالبان سنجیدہ نہیں تو بھرپور کارروائی کی جائے ، زاہد خان ،مذاکرات سے پہلے حکومت اپنی پوزیشن مضبوط کرے، میجر جنرل ریٹائرڈ جمشید ایاز

پیر 27 جنوری 2014 20:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 جنوری ۔2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر زاہد خان نے کہاہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات ریاست کی شرط پر ہونے چاہئیں، پہلے جنگ بندی کا معاہدہ ضروری ہے۔ طالبان سنجیدہ نہیں تو بھرپور کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کو چار ماہ ہونیکو ہیں مگر حکومت اب تک کوئی فیصلہ نہیں کرپائی ، حکومت کو آئین کو بالائے طاق رکھ کر مذاکرات نہیں کرنے چاہئیں۔

مذاکرات سے پہلے جنگ بندی کا معاہدہ ضروری ہے۔میجر جنرل ریٹائرڈ جمشید ایازنے کہاکہ ایسا نظر آ رہا ہے کہ حکومت قوت فیصلے ہی نہیں رکھتی ، مذاکرات سے پہلے حکومت اپنی پوزیشن مضبوط کرے تاکہ طالبان اپنی شرائط نہ رکھیں۔دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل طلعت مسعود ریٹائرڈ نے کہاکہ فوج کی جانب سے موثر کارروائی کے بعد کالعدم تحریک طالبان خوفزدہ ہیاس لئے بار بار مذاکرات کا عندیہ دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :