جنوبی افریقہ کے نیول چیف کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندیلہ سے اسلام آباد میں ملاقات ،جنوبی افریقی نیول چیف کو علاقائی سمندر میں پاک بحریہ کے کرادر پر بریفینگ دی گئی

پیر 27 جنوری 2014 20:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 جنوری ۔2014ء) جنوبی افریقہ کے نیول چیف نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندیلہ سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنوبی افریقہ کے نیول چیف وائس ایڈمرل جوہینس نے نیول ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور آصف سندیلہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بحری افواج میں تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنوبی افریقی نیول چیف کو علاقائی سمندر میں پاک بحریہ کے کرادر پر بریفینگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :