اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کر دیا

پیر 27 جنوری 2014 16:57

اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کر دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کر دیا۔ پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں نے ایوان میں تحفظ پاکستان آرڈیننس کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی، اے این پی اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور اسکی اتحادی جماعتوں نے ملکی صورتحال کے پیش نظر وزیر داخلہ کے روئیے کے خلاف قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اپوزیشن جماعتیں چودھری نثار کے رویئے کیخلاف اپنا احتجاج جاری رکھیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تحفظ پاکستان آرڈیننس کی مخالفت اور مذاکرات یا آپریشن کے حوالے سے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔