Live Updates

خوشاب میں دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، عمران خان

پیر 27 جنوری 2014 16:57

خوشاب میں دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) خوشاب میں ضمنی الیکشن کے دوران مبینہ دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف نے اسلام آباد میں مظاہرہ کیا ۔ عمران خان کہتے چیف جسٹس الیکشن ٹربیونل کے فیصلوں میں تاخیر کا نوٹس لیں۔ این اے انہتر خوشاب میں ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آفس تک احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے کی ریلی پہنچنے پر الیکشن کمیشن کے دروازوں کو تالے لگا دیے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خوشاب میں دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے اگر مسلم لیگ نون عام انتخابات میں جیتی ہے تو وہ صرف چار حلقوں میں دوبارہ گنتی سے کیوں گھبرا رہی ہے، گنتی سے بچنے کے لئے نون لیگ نے تین حلقوں میں حکم امتناعی لے رکھا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ دھاندلی کے مقدمات کا فیصلہ کریں، دھاندلی کو بے نقاب کرنے کے لیے انگوٹھوں کی تصدیق ضروری ہے اور اس سے بچنے کے لئے چیئرمین نادرا طارق ملک کو ہٹایا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :