پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر سارک اکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 27 جنوری 2014 15:49

شارجہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء ) شارجہ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام شارجہ میں منعقدہ سارک کرکٹ اکیڈمی ٹورنامنٹ کا فائنل اورنگیزب سلطان اکیڈمی آف پاکستان بمقابلہ بھارت کرکٹ اکیڈمی کے درمیان کھیلا گیا ۔جسے پاکستان کی نمائندگی کرنے والی اورنگزیب سلطان اکیڈمی آف پاکستان نے جیت لیا اورنگزیب سلطان اکیڈمی کے کھلاڑی محمد فراز ،فرید اور کپتان دانیال اسلم نے بہترین پارٹنر شپ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 75رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کی فتح کی راہ ہموار کی جبکہ پاکستان کے بلال احمد اور عبدالحامد نے ٹورنامنٹ کی شاندار بولنگ کرتے ہوئے بھارت کے تین ،تین کھلاڑیوں کا شکار کرکے ٹورنامنٹ کے بہترین بالر کا ایوارڈ حاصل کیا ۔

سارک اکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے اختتام پر تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں متحدہ عرب امارات کے پرنس آصف ،اور شارجہ کرکٹ کونسل کے چیئر مین امبرین خان نے خواجہ مشکور صدیقی ،ارشد نیانی ودیگر معززین کے ہمراہ سارک کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح پاکستان کی نمائندگی کرنے والی اورنگزیب سلطان اکیڈمی کے کپتان دانیال اسلم کو وننگ ٹرافی پیش کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پرنس آصف نے کہاکہ پہلی مرتبہ سارک کرکٹ اکیڈمی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں سارک ممالک کے نوجوانوں پر مشتمل ٹیموں نے حصہ لیا اور اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ٹورنامنٹ میں پاکستان کی اکیڈمی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ناقابل شکست بھر پور اور شاندار کھیل پیش کیا جس کی وجہ سے فتح پاکستان کا مقدر بنی ۔

(جاری ہے)

سارک کرکٹ اکیڈمی ٹورنامنٹ کی کامیابی کے بعد پاکستان کی نمائندگی کرنے والء اورنگزیب سلطان اکیڈمی کی ٹیم (کل) مورخہ 29جنوری 2014ءء بروز بدھ بوقت 1بجے کراچی پہنچے گی ۔شہر کراچی کی مختلف سیاسی ،سماجی اور کھیل سے وابستہ تنظیموں نے سارک کرکٹ اکیڈمی ٹورنامنٹ شارجہ میں شاندار کامیابی پر اورنگزیب سلطان اکیڈمی آف پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے قوم سے فاتح ٹیم کی واپسی پر شاندار استقبال کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :