تھر میں رانی کھیت کی بیماری سے4 مور ہلاک

پیر 27 جنوری 2014 15:48

تھر پارکر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) تھر کے صحرا میں ایک بار پھر موروں کی ہلاکت کا سلسلہ شرو ع ہوگیا ہے۔اور رانی کھیت کی بیماری میں مبتلا ہوکر 4 مور ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع کے مطابق رانی کھیت کی بیماری سے گاوں عاقل کی دھنی میں 3 مور ہلاک ہوئے جبکہ گاوں گوراڈو میں ایک مور ہلاک ہوا۔ چند ماہ پہلے بھی تھر میں رانی کھیت کی بیماری سے سیکڑوں مور ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :