بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کیلئے جلد قرار دادجمع کروائی جائیگی ،جو اس کی مخالفت کرے گا تو وہ ایک غیر آئینی بات ہو گی‘ میاں محمود الرشید
پیر 27 جنوری 2014 15:42
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمو دالرشید نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کیلئے قرار داد جلد پنجاب اسمبلی میں جمع کر وانے کا فیصلہ کیا ہے اور امید ہے کہ اسے متفقہ طور پر منظور کر لیا جائے گا ، جو کوئی بھی اس کی مخالفت کرے گا تو وہ ایک غیر آئینی بات ہو گی،دہشت گردی اور مہنگائی کے حوالے سے روز مرہ کے فیصلوں سے معاملات حل ہو تے نظر نہیں آتے ا س کیلئے اہم نوعیت کے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہا کہ سوموار کے روز پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی لگنی چاہیے ، کیونکہ اس سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور زیادہ تر لو گ پتنگ بازی کے حق میں نہیں ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور مہنگائی کے حوالے سے روز مرہ کے فیصلوں سے معاملات حل ہو تے نظر نہیں آتے ا س کیلئے اہم نوعیت کے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کیلئے قرار داد جلد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی جائیگی جس میں حلقہ بندیوں اور بلدیاتی قوانین میں تبدیلی کا معاملہ اٹھایا جائے گااور امید ہے کہ اسے متفقہ طور پر منظور کر لیا جائیگا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گھریلو ملازمین پر تشدد کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.