حکومتی اقدامات سے بجٹ خسارہ 8.8 سے کم ہوکر8.2 فیصد رہ گیا،اسحاق ڈار

پیر 27 جنوری 2014 14:38

حکومتی اقدامات سے بجٹ خسارہ 8.8 سے کم ہوکر8.2 فیصد رہ گیا،اسحاق ڈار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے 45دنوں میں گردشی قرضہ ختم کیا، صوابدیدی فنڈز کے خاتمے سے 40 ارب روپے کی بچت ہوئی،ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن )کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے مزید دعویٰ کیا کہ حکومت کے اقدامات سے بجٹ خسارہ 8.8 سے کم ہوکر8.2 فیصد رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی نے مالی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا،سرمایہ کاری بھی متاثر ہوئی،تاہم زرمبادلہ کے ذخائر مالی سال کے اختتام تک 16 ارب ڈالر تک پہنچا دیں گے۔توانائی بحران کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، سسٹم میں 1700 میگاواٹ بجلی لائی گئی۔جی ایس پی پلس کے کے حوالے سے بریفنگ میں اسحاق دار نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ جی ایس پی پلس سے ڈیڑھ سے 2 ارب ڈالر کی برآمدات میں اضافہ ہو گا،جی ایس پی پلس کا درجہ ملنا اہم حکومتی کامیابی ہے۔

متعلقہ عنوان :