پاکستان بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات،سلطان شاہ دوبارہ چیئرمین منتخب

پیر 27 جنوری 2014 14:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں سید سلطان شاہ دوبارہ چیئرمین منتخب ہوگئے،پی سی بی کے نو منتخب بورڈ آف ڈائریکٹر نے سید سلطان شاہ کو آئندہ تین سال کے لئے چیئرمین اور عمران احمد شیخ کو وائس چیئرمین منتخب کیا،قبل ازیں احمد اقبال حسین اور سلمان خالد پر مشتمل الیکشن کمیشن نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے مختلف ڈائریکٹرز کے عہدوں پر انتخاب منعقد کروایا جس میں الیاس ایوب ( ڈائریکٹر ایڈمن )،تنویر حسین ملک (ڈائریکٹر انٹرنیشنل ) ،سید سلمان طارق بخاری (ڈائریکٹر مارکیٹنگ )،محمد بلال ستی (ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز )،حبیب اللہ (ڈائریکٹرایجوکیشن اینڈ ریحاب ) اور نفیس احمد( ڈائریکٹر فنانس) آئندہ تین سال کے لئے منتخب ہوئے۔

(جاری ہے)

نومنتخب چیئرمین سید سلطان شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دوبارہ انتخاب پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کے مشکور ہیں اور وہ بلائینڈ کرکٹ کی ترقی کے لئے اپنی کاوشوں کا تسلسل جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :