رومین کو کسی صورت نہیں کھونا چاہتی ہیں ، ہالی ووڈ اداکارہ سکارلیٹ جوہنسن اپنی منگیتر کی محبت میں مبتلا ہوگئیں

پیر 27 جنوری 2014 13:37

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) ہالی ووڈ اداکارہ سکارلیٹ جوہنسن نے کہا ہے کہ وہ اپنے منگیتر رومین ڈوری کی محبت میں مبتلا ہیں ، رومین کو کسی صورت نہیں کھونا چاہتی ہیں۔ اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ اپنے منگیتر رومین ڈوری کی محبت میں مکمل طور پر گرفتار ہیں۔

(جاری ہے)

رومین کا ساتھ انہیں خوشی کا احساس دلاتا ہے۔ وہ خود کو خوش نصیب تصور کرتی ہیں کہ رومین ان کی زندگی کاحصہ ہیں، رومین ایسے شخص ہیں جن پر وہ مکمل بھروسہ کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ رومین ڈوری نے ان کی زندگی مثبت انداز میں بدلی ہیں۔ وہ رومین کو کسی صورت نہیں کھونا چاہتی ہیں۔ سکارلیٹ اور رومین جلد ہی شادی کے مضبوط بندھن میں بندھ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :