ڈائریکٹر گلڈ ایوارڈ خلائی مشن پر مبنی فلم گریویٹی کے نام ہوگیا

پیر 27 جنوری 2014 13:36

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) امریکہ میں ڈائریکٹر گلڈ ایوارڈ خلائی مشن پر مبنی فلم گریویٹی کے نام ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس میں منعقدہ تقریب میں ہدایت کار الفونسو کوارون نے تالیوں کی گونج میں اعزاز وصول کیا۔

(جاری ہے)

خلاء میں بقاء کی جنگ پر مبنی فلم گریویٹی میں سینڈرا بلاک اور جارج کلونی نے مرکزی کردار نبھایا۔فلم اس سے پہلے گولڈن گلوب اور کریٹکس چوائس ایوارڈ بھی جیت چکی ہے جس کے بعد اسے آسکر ایوارڈ کیلئے بھی فیورٹ قرار دیا جارہا ہے-

متعلقہ عنوان :