چمن میں فورسز کی کارروائی کے دوران 6 دہشتگرد گرفتار، بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد

پیر 27 جنوری 2014 13:10

چمن میں فورسز کی کارروائی کے دوران 6 دہشتگرد گرفتار، بھاری مقدار میں ..

چمن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 6 شر پسندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چمن کے علاقے حافظ آباد میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا اور اس دوران ایک مکان سے 6 دہشتگردوں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 20 کلودھماکا خیز مواد، 5 کلاشنکوف، 10دستی بم اور گولیوں کے ہزاروں راؤنڈز برآمد کرلئے، سیکیورٹی فورسز نے ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعمول مقام پر منتقل کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ ملک میں جاری دہشتگردی کی تازہ لہر کے باعث سکیورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں تیزی آگئی ہے۔