کراچی،فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق،گرفتار ملزم کا 11 افراد قتل کرنے کا اعتراف

پیر 27 جنوری 2014 13:10

کراچی،فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق،گرفتار ملزم کا 11 افراد قتل کرنے کا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) کراچی میں ڈبل سواری کی پابندی کے باوجود ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے،موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔ مچھر کالونی سے گرفتار ملزم نے گیارہ افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کو روکنے کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے مگر ٹارگٹ کلرز نے پابندی کو ہوا میں اڑا دیا۔

اورنگی ٹاون کے علاقے قصبہ کالونی میں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے دکان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو بھائی ریاض اور ابراہیم جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کا تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے ، واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی ہے۔دریں اثناء کراچی کے علاقے مچھر کالونی سے گرفتار ملزم نے 11 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے گزشتہ روز مچھرکالونی میں ایک کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں مطلوب ملزم وسیم کو گرفتار کیا۔تفتیش کے دوران ملزم وسیم نے گیارہ افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں مچھرکالونی اور لیاری میں کی جبکہ ملزم وسیم تاجروں سے لاکھوں روپے بھتہ بھی طلب کرتا تھا ، ملزم کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :