ملکی آئین کو تسلیم کرنیوالوں کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں،وزیر اعظم نواز شریف

پیر 27 جنوری 2014 13:06

ملکی آئین کو تسلیم کرنیوالوں کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں،وزیر اعظم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو شدید سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں،آئین کو تسلیم کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے اراکین کو طالبان سے مذاکرات یا آپریشن کے حوالے سے اعتماد میں لیا،اجلاس میں تمام وفاقی وزراء،اراکین قومی اسمبلی شریک ہوئے۔وزیر اعظم نے کہا کہ قانون کی حکمرانی حکومت کی اولین ترجیح ہے،سیکیورٹی فورسز اور عوام پر حملے کرنے والے ملک اور عوام کے دشمن ہیں،حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کرے گی۔

متعلقہ عنوان :