ذکااشرف کی بحالی کیخلاف درخواست کی سماعت

پیر 27 جنوری 2014 12:41

ذکااشرف کی بحالی کیخلاف درخواست کی سماعت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے ہیں کہ ذکا اشرف کی بحالی کے بعد عبوری کمیٹیاں خود بخود ختم ہو گئیں،ذکا اشرف کی تعیناتی پی سی بی قانون کے مطابق کی گئی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ذکا اشرف کی چیرمین پی سی بی کے عہدے پر بحالی کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔

جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ پی سی بی کے پاس اگرچیئرمین تعینات کرنے کا اختیار ہے تو وہ عملد رآمد کرے اور چیئرمین پی سی بی کو ہٹا دے۔اگر کوئی پی سی بی کے فیصلے سے متاثر ہوا تو وہ خود عدالت آ جائے گا۔وزارت بین الصوبائی رابطہ کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے موقف اختیار کیا کہ یہ عدالت کا کام نہیں کہ چیرمین پی سی بی کو تعینات کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :