ہنگو:دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے 6 بچوں کی نماز جنازہ

پیر 27 جنوری 2014 12:41

ہنگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) ہنگو میں گزشتہ روز دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 6 بچوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز بابر میلہ میں اورکزئی ہیڈ کوارٹر کے قریب کوڑے کے ڈھیر میں بچوں کو کھلونا بم ملا، اس سے کھیلنے کے دوران کھلونا بم پھٹ گیا،جس کے نیتجے میں آفرید ی نامی شخص کے چار بیٹے اور ایک نواسہ اور ایک نواسی موقع پر جا ں بحق ہوگئے۔ دھماکے میں جاں بحق 6 بچوں کی نماز جنازہ بابر میلہ میں ادا کی گئی۔ واقعہ کیخلاف لواحقین مین جی ٹی روڈ پر احتجاج کررہے ہیں، انکا مطالبہ ہے کہ کھلونا بم رکھنے والے ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرکے سزادی جائے۔

متعلقہ عنوان :