کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 8 افراد جاں بحق

اتوار 26 جنوری 2014 22:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جنوری۔2014ء) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ رینجرز اور پولیس نے ٹارگٹڈ کاروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے بارہ کارندوں سمیت 81 ملزموں کو گرفتار کر کے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا۔شہر قائد میں دہشت گردوں کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں۔ لیاری اور لیاقت آباد میں فائرنگ کر کے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

دہشت گردوں نے بلدیہ ٹاون گلشن غازی میں فائرنگ کر کے عاشق حسین کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

بلدیہ اتحاد ٹاون میں فائرنگ سے سعید تنولی جاں بحق ہوا۔ سائٹ انڈسٹریل ایریا حبیب بینک چورنگی کے قریب فائرنگ سے ارشاد جاں بحق ہو گیا۔ منگھو پیر نادرن بائی پاس سے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی ہے۔ ملیر میمن گوٹھ ندی سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ دوسری جانب رینجرز نے ملیر مرغی خانہ اور قائد آباد کا محاصرہ کیا۔ رینجرز نے 12 ملزموں کو حراست میں لے لیا۔ سرجانی میں پولیس نے کالعدم تحریک طالبان کے چھ رکن گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ قیوم آباد میں پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے ساٹھ افراد کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :