خیبر پختونخوا میں مغربی تہذیب کے نمائندوں کی حکومت ہے: مولانا فضل الرحمن
اتوار 26 جنوری 2014 19:28
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جنوری۔2014ء) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مغرب نے خیبر پختونخوا حکومت کو پختون کلچر ختم کرنے کے لیے نمائندہ بنا کر بھیجا۔ ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج صرف نمائشی ہے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا مغرب نے ہماری تہذیب پر حملہ کیا ہے، مغرب مسلمانوں کو مذہبی اقدار اور قومی روایات سے لاتعلق کر دیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا اسلام ایک نظریہ اور انقلابی تصور ہے لیکن مغربی دنیا اسلام کو ایک حکومتی نظام کی حیثیت سے قبول کرنے کے لئے تیار نہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا ایک سیاسی حربہ ہے کہ وہ نعرے لگائے جائیں جو عوام میں مقبول ہوں اور اس کے ذریعے عوام میں پزیرائی حاصل کر کے اپنا ایجنڈا مکمل کیا جائے۔(جاری ہے)
خیبر پختونخوا میں حکومت کی رٹ ختم ہو گئی ہے، حکومت جنگ بند کرنے کا اعلان کر دے اور پہاڑوں میں بندوق اٹھانے والے بندوق رکھ دیں۔
انہوں نے کہا کچھ بااثر قوتوں نے مجھ سے مذاکرات کیے ہیں مگر وہ نہیں مانے بالآخر انہوں نے تھک ہار کر اس بات کا اقرار کیا کہ ان کا موقف اور خدشات درست ہیں۔ آج خیبرپختونخوا میں کوئی منتخب حکومت نہیں اور بیروکریسی فارغ ہے۔ پنجاب میں دھاندلی کا الزام لگانے والا شخص پہلے اپنے صوبے کو دیکھے۔ جے یو آئی سربراہ نے جلسے کے شرکاء سے نااہلوں کو ہٹانے اور امن لانے کا وعدہ بھی لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.