انٹرنیشنل کرکٹ کی ابتدا میں ہی انضمام الحق جیسے شہرہ آفاق کرکٹر سے موازنہ درست نہیں، صہیب مقصود

اتوار 26 جنوری 2014 15:33

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) مڈل آرڈر بیٹسمین صہیب مقصود نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی ابتدا میں ہی انضمام الحق جیسے شہرہ آفاق کرکٹر سے موازنہ درست نہیں، کیریئر کے دوران سابق کپتان کے مجموعی اسکور کا نصف بھی بنانے کا موقع مل گیا تو اسے اپنی کامیابی سمجھوں گاایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے انضمام الحق کے ساتھ موازنے کو قبل از وقت قرار دیتے ہوئے کہاکہ شائقین کو میری اور سابق کپتان کی بیٹنگ میں مماثلت نظر آتی ہے، میں نے خود بھی نوٹ کیا کہ کور میں ایک اسٹروک کا انداز ان سے ملتا جلتا ہے،دونوں کو ملتان کے ایک ہی کلب کی طرف سے کھیلنے کا موقع بھی ملا لیکن ابتدا میں ہی موازنہ اضافی دباؤ کا باعث بنتا ہے، کیریئر کے دوران سابق کپتان کے مجموعی اسکور کا نصف بھی بنانے اور ان جیسی چند عمدہ اننگز کھیلنے کا موقع مل گیا تو اپنی کامیابی سمجھوں گا۔

متعلقہ عنوان :