آئی سی سی پر تین بڑوں کے قبضے سے کرکٹ تباہ ہوگی، عارف عباسی

اتوار 26 جنوری 2014 15:33

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ عارف علی خان عباسی نے کہا ہے کہ آئی سی سی پر تین بڑوں کے قبضے سے کرکٹ تباہ ہوگی۔ پاکستان کواجلاس میں ایسے مسودے کی مکمل مخالفت کرنی چاہیے۔ ایک انٹرویو میں عارف عباسی نے کہا کہ بھارت نے انگلینڈ اورآسٹریلیا کوملا کراپنی سازش مکمل کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی میں تین بڑوں کی ہٹ دھرمی کے سبب کرکٹ کو شدید نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کی لچھے دار باتوں میں آنے کے بجائے آئی سی سی اجلاس میں جنوبی افریقہ اور دیگر ارکان کو ساتھ ملا کر سخت موقف اپنا چاہیے۔ عارف عباسی نے کہا کہ ملک میں کرکٹ پرایڈہاک ازم کے باعث پاکستان کرکٹ تاریخ کے بدترین دورسے گزررہی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں پی سی بی متحرک نہیں تھی اورنہ ہی ان کا کوئی ہوم ورک تھا۔

متعلقہ عنوان :