سپریم کورٹ ، ذکاء اشرف کی بطور چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر بحالی کیخلاف حکومتی درخواست کی سماعت کل ہوگی

اتوار 26 جنوری 2014 15:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کا دورکنی بینچ پیر کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکاء اشرف کی بطور چیئرمین کے عہدے پر بحالی کیخلاف درخواست کی سماعت کریگا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے جج مسٹر جسٹس جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز افضل پر مشتمل سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف کی بحالی کیخلاف درخواست کی سماعت کریگا ، درخواست کی سماعت پیر کو ہوگی، ذکاء اشرف کی بحالی کیخلاف درخواست وزارت بین الصوبائی رابطہ نے دائر کی ہے ، یاد رہے کہ چند روز قبل ذکاء اشرف کو چیرمین پی سی بی کے عہدے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے بحال کیا تھا۔