چین کی لی نا نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا

اتوار 26 جنوری 2014 15:32

میلبرن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) چین کی لی نا نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں سلواکیا کی سبلکووا کو شکست دی۔ میلبرن میں آسٹریلین اوپن کا فائنل ایکشن سے بھرپور رہا، پہلے سیٹ میں لی نا اور سبلکووا نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔

(جاری ہے)

چینی کھلاڑی نے سیٹ ٹائی بریکر پر جیت کر برتری حاصل کرلی۔ دوسرے سیٹ میں صرف لی نا کا زورچلا، سبلکووا بالکل آف کلر نظر آئیں اور ایک بھی گیم نہ جیت سکیں۔ لی نا نے سات چھ اور چھ صفر کی جیت کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ یہ لی نا کے کیریئر کا دوسرا گرینڈ سلم ٹائٹل ہے۔

متعلقہ عنوان :