فٹبال ورلڈ کپ 2014 کے میزبان برازیل انتظامیہ کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ، ہزاروں افراد کا مظاہرہ

اتوار 26 جنوری 2014 15:32

ساؤ پالو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) فٹبال ورلڈ کپ 2014 کے میزبان برازیل انتظامیہ کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا،2000 کے لیے لگ بھگ افراد نے میگا ایونٹ کے خلاف مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

فٹبال کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ،ورلڈ کپ ،جون جولائی میں برازیل میں ہوگا،ایک طرف انتظامیہ اسٹیڈیمز کی تعمیر میں تاخیر کے باعث کچھ فکر مند ہے تو دوسری جانب ساو? پالو میں ہزاروں افراد میگاایونٹ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ،پر امن مارچ کے ذریعے مظاہرین نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا،انہوں نے کہاکہ حکومت ورلڈ کپ پر چودہ بلین ڈالرز خرچ کر رہی ہے ، ملک میں ہسپتال ،اسکولز اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ یہ مظاہرے وقفے وقفے سے جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :