کرسٹینا میلڈونوک اور ڈینیئل نیسٹر ثانیہ مرزا کو آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبلز فائنل میں شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

اتوار 26 جنوری 2014 15:30

میلبورن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء)فرانس کی کرسٹینا میلڈونوک اور ڈینیئل نیسٹر بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبلز فائنل میں شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیاسال کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن میں مکسڈ ڈبلز کا فائنل گزشتہ روز روڈ ریور ارینا میں کھیلا گیا جس میں فرانس کی کرسٹینا میلڈونوک اور کینیڈا کے ڈینیئل نیسٹر نے بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کے رومانین پارٹنر ہوریا ٹکاؤ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

ثانیہ مرزا اور ٹکاؤ فیصلہ کن معرکے میں کرسٹینا میلڈونوک اور ڈینیئل نیسٹر کے سامنے جدوجہد کرتے دکھائی دیئے اور صرف 58 منٹ تک مقابلہ کرنے کے بعد 6-3 اور 6-2 سے مات کھا گئے۔ واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور ان کے پارٹنر نے کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق اور ان کی جوڑی دار جولیا کو شکست سے دوچار کیا تھا