پریذیڈنٹ کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے 11ویں مرحلے کا آغاز کل ملک بھر میں ایک ساتھ ہوگا

اتوار 26 جنوری 2014 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے 11ویں مرحلے کا آغاز پیر سے ملک بھر میں ایک ساتھ ہوگا۔ حبیب بنک لمیٹڈ اور نیشنل بنک کی ٹیموں کے درمیان میچ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

زرعی ترقیاتی بینک اور پی ٹی وی کی ٹیمیں نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں مدمقابل ہوں گی۔

پی آئی اے اور سٹیٹ بنک کی ٹیمیں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں نبردآزما ہوں گی۔ پورٹ قاسم اوریونائٹیڈ بنک لمیٹڈ کی ٹیمیں کلب کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور واپڈا کی ٹیموں کے درمیان میچ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل 4 فروری کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :