گریم سمتھ نے آئرلینڈ کی شہریت ملنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

اتوار 26 جنوری 2014 15:30

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز گریم سمتھ نے آئرلینڈ کی شہریت ملنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کی خبروں کو بے بنیاد دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اپنے ملک سے بہت پیار ہے اور ہمیشہ ملک کا وفادار رہونگا ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں گریم سمتھ نے اس تاثر کو غلط قرار دے دیا کہ وہ جلد ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گے، انہوں نے کہا کہ طویل عرصے سے انٹرنیشنل سطح پر ملک کی نمائندگی میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور جب تک فٹ ہوں اس ذمہ داری کو جاری رکھوں گا۔

گریم سمتھ 2002ء سے ٹیسٹ میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں اور انہیں ریکارڈ 114 ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی قیادت کرنے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہے-

متعلقہ عنوان :