مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

اتوار 26 جنوری 2014 15:29

اسلام آباد /آزاد کشمیر /کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ملکہ کوہسار مری میں گزشتہ روز برفباری کے بعد سردی مزید بڑھ گئی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی سردی کی شدت برقرار رہی ، سندھ اور پنجاب میں صبح اور رات کے وقت موسم سرد ہوگیا ، پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند بھی چھائی رہی گزشتہ روز اسکردو ملک کا سرد ترین علاقہ رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 رکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :