پاکستان کی بھارت کیساتھ حالیہ تجارتی مذاکرات میں آئندہ ماہ سے بھارت پسندیدہ ترین قوم کا درجہ دینے کی پیشکش
اتوار 26 جنوری 2014 15:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) پاکستان نے بھارت کیساتھ حالیہ تجارتی مذاکرات میں آئندہ ماہ سے بھارت پسندیدہ ترین قوم کا درجہ دینے کی حیرت انگریز پیشکش 250سے 300آئٹمز پر کم سے کم ڈیوٹی عائد کر نے سے مشروط کر دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت تجارت میں ایک اعلیٰ سطح کے عہدیدار نے بتایا کہ مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کی یقین دہانی کے بعد ایک قانونی ریگولیٹری حکم کے ذریعے ہندوستان کو پسندیدہ ترین قوم کا درجہ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ موسٹ فوریٹ نیشن کا مطلب ہے کہ 1209 آئٹمز کی منفی فہرست کو ختم کیا جائے۔یاد رہے کہ 2012ء میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہندوستانی مصنوعات کیلئے اپنی مارکیٹ کو کھول دیا تھا تاہم عام انتخابات کی وجہ سے یہ معاہدہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکتا تھا۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق بھارت کو مکمل طور پرموسٹ فوریٹ نیشن کا درجہ دینے کے روڈ میپ کو تین سال سے کم کرے 45 دن کردیا جو موجودہ کانگریس کی حکومت کیلئے ایک بڑی سیاسی رعیایت ہے۔
عہدیدار نے کہا کہ کسی بھی قسم کی پیش رفت کا دارومدار بھارت کی جانب سے پاکستان کی پیشکش کے رد عمل پر ہے۔وفاقی وزیر برائے تجارت خرم دستگیر خان نے نجی ٹی وی کوبتایا کہ تجارتی مذاکرات میں ہم نے اگلے مہینے سے بھارت کو غیر امتیازی مارکیٹ تک رسائی دینے پر اتفاق کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ غیر امتیازی مارکٹ تک رسائی دینے کی تجویزموسٹ فوریٹ نیشن کے طور پر ایک نیا نام تھا جس میں سیاسی مداخلت کو کم کرنے کی کوشش کی گئی۔خْرم دستگیر نے کہا کہ یہ اسی صورت میں ہوسکتا ہے جب اگر بھارت پاکستانی اشیاء کی شناخت کے لیے مارکیٹ تک رسائی فراہم کرے گا۔یہ آئٹمز جنوبی ایشیا فری ٹریڈ ایریا کی فہرست میں ہیں۔ ٹیکسٹائل اور کیمیکل وہ بڑی مصنوعات ہیں جو اس وقت ہندستان کی طرف سے بھاری ڈیوٹی کے لیے موضوع ترین ہیں۔مزید اہم خبریں
-
اٹارنی جنرل آفس کا عدالتوں میں ٹیکس معاملات میں قانونی ٹیموں کی ناقص کارکردگی پر چیئرمین ایف بی آر کو خط
-
حکومت کی پوری توجہ معاشی استحکام پر مرکوز ہے، ملک کے معاشی اشاریئے مثبت ہو رہے ہیں، وزیراعظم عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد ..
-
ٹیلی کام آپریٹرز کی عالمی تنظیم ”جی ایس ایم اے“ کا ایف بی آر کی جانب سے صارفین کی سمیں بلاک کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار
-
امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر کا افغانستان سے متصل پاکستانی علاقے کا دورہ
-
کینا ل روڈ پر عجیب و غریب لائٹس لگا کر عوامی پیسے کو ضائع کیا گیا،سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم کے ریمارکس
-
حکومت کی نان فائلرز کے خلاف نئی حکمت عملی، سمیں بند نہ ہوئیں تو اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس لگایا جائیگا
-
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کےانتقال پر اظہار تعزیت
-
گورنرسندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے
-
اسرائیلی حکومت غیر قانونی اقدامات کررہی ہے، منیر اکرم
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں کے قتل پر اظہار افسو س
-
احسن اقبال کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چین کے چیئرمین سے ملاقات، سی پیک سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.