شہرقائد میں دہشت گردی کی تازہ لہر،ڈبل سواری پر ایک ماہ کے لیئے پابندی عائد کردی گئی، کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی صورت حال کے باعث کیا گیاہے ۔شرجیل انعام میمن

اتوار 26 جنوری 2014 15:23

شہرقائد میں دہشت گردی کی تازہ لہر،ڈبل سواری پر ایک ماہ کے لیئے پابندی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) شہرقائد میں دہشت گردی کی وارداتوں میں اضافہ حکومت سندھ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر ایک ماہ کے لیئے پابندی عائد کردی ہے ،سندھ کے وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی صورت حال کے باعث کیا گیاہے ۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی تازہ لہر کے بعد سندھ حکومت نے دفعہ 144کا نفاذکرتے ہوئے ایک ماہ کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے ، تاہم 12 برس سے کم عمر بچے، خواتین، بزرگ شہری اور صحافی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

اس سے قبل بھی متعدد بار ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی لیکن اکثر یہ اہم مواقعوں عید،محرم الحرام، بارہ ربیع الاول وغیر ہ پر عائد کی جاتی ہے ، گزشتہ دنوں کراچی میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں سیاسی ومذہبی جماعتوں کے کارکنوں، علما، پولیس اور رینجرز کو نشانہ بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھی موٹر سائیکل سواروں نے چھ پولیس اہلکاروں کو شہید کیا ،پولیس اور رینجرز کی جانب کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے دہشت گردی میں کمی ہوتی نظر نہیں آرہی ، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پابندی سے شہریوں کو ایک بار پھر مشکلات کا سامنا کرنے پڑے گا۔

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے اس ضمن میں کہاہے کہ کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی صورت حال کے باعث کیا گیاہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ عورتیں، بچے ،ضعیف اور صحافیوں پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ایک ماہ کیلئے عائد کی جارہی ہے ، ضرورت پڑنے پراس پابندی کو جلدی بھی ختم کیا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :