آصف زرداری اگلے ماہ لاہور آئینگے ،تنظیمی تبدیلیوں بارے بھی مشاورت متوقع ‘ ذرائع

اتوار 26 جنوری 2014 15:21

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اگلے ماہ لاہور آئیں گے ، پنجاب کی سطح پر تنظیمی تبدیلیوں بارے مشاورت بھی متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آصف زرد اری کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کارکنوں میں فعالیت کا عنصر نمایاں ہونے کے بعد قیادت کو ملک بھر کے دوروں کی تجویز دی گئی ہے ۔ اسی سلسلہ میں طے پایا ہے کہ آصف زرداری اگلے ماہ لاہور آئیں گے اور کارکنوں سے ملاقات بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی لاہور میں موجودگی کے دوران پنجاب کی سطح پر تنظیمی تبدیلیوں بارے مشاورت کئے جانے کا بھی امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :