ریلوے کنٹریکٹ میں کروڑ روں روپے خورد برد کے دو ملزم گرفتار

اتوار 26 جنوری 2014 15:09

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) نیب پنجاب نے ریلوے سکریپ میں پونے پانچ کروڑ روپے کی خورد برد کے اسکینڈل میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر نیب پنجاب عتیق الرحمان کے مطابق گرفتار ملزموں میں ذیشان احمد اور جواد احمد شامل ہیں۔ نیب پنجاب کیمطابق ملزموں پر ریلوے کے کنٹریکٹ میں 4کروڑ 82 لاکھ روپے کی خورد برد کا الزام ہے اور دوران تفتیش ملزموں کو ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا گیاہے۔ملزموں کو کل احتساب عدالت میں پیش کرکے انکا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :