دہشت گردوں نے فورسز کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے،شرجیل میمن

اتوار 26 جنوری 2014 15:06

دہشت گردوں نے فورسز کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے،شرجیل میمن

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے فورسز کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ گزشتہ روزلاندھی میں پولیس پرحملہ کرنے والے ملزمان بھی موٹرسائیکل پرسوار تھے اور دہشت گردوں نے فورسز کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔شہرمیں ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری رہیں گی۔ان کا کہنا تھاکہ شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے اور پابندی ایک ماہ سے پہلے بھی اٹھائی جاسکتی ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ خواتین، بچے، بزرگ اور صحافی کو پابندی سے استثنیٰ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :