معصوم لوگوں اور فورسز کو نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے حقدار نہیں ،شوبز شخصیات
اتوار 26 جنوری 2014 14:32
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) شوبز سے وابستہ شخصیات نے دہشتگردوں کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم لوگوں اور فورسز کو نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے حقدار نہیں ‘بچوں اور خواتین کو قتل کرنیوالے کیسے بہادر ہیں ؟پوری قوم دہشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہو گی۔
(جاری ہے)
سینئر اداکار قوی خان‘ مسعود اختر‘ روبینہ اشرف ‘ احسن خان‘ نبیل‘ فیصل قریشی‘ نعمان اعجاز نے کہا کہ حکومت ان لوگوں کو رائے راست پر لانے کے لئے سب سے پہلے مذاکرات کی دعوت دے اگر یہ لوگ نہ مانیں تو پھر حکومتی رٹ ثابت کی جائے ۔
اداکاروں نے کہا کہ ہمیں بطور قوم دہشتگردی کے عفریت کے خاتمے کیلئے ایک نیا عزم ظاہر کر نا ہوگا او رپوری قوم کواسکے لئے متحد ہو کر سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہونا ہوگا۔ سینئر ہدایتکار سید نور ‘ شان‘ شاہدہ منی‘ لیلیٰ ‘ حمیرا ارشد‘ سائرہ ارشد ‘ وارث بیگ ‘ عباس جٹ نے کہا کہ حکومت کو کوئی ٹھوس حکمت عملی وضع کرنی چاہیے اور اس میں اب مزید تاخیر ملک کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے ۔ اگر دہشتگرد مذاکرات کی میز پر نہیں آتے تو پھر ایسے درندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیے ۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.