فحش ڈانس کرنیوالی اداکاراؤں پر تاحیات پابندی ہونی چاہیے‘ ہما علی

اتوار 26 جنوری 2014 14:31

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) نامور اداکارہ ہما علی نے کہا ہے کہ نہ خود بیہودہ رقص کیا ہے اور نہ اسکی حامی رہی ہوں،بلکہ میرا مطالبہ ہے کہ فحش ڈانس کرنیوالی اداکاراؤں پر تاحیات پابندی ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اسٹیج اپنی اصل ڈگر پر واپس آرہا ہے لیکن اگر حکومت مانیٹرنگ کے نظام کو مزید موثر بنائے تو اس میں مزید بہتری آ سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈانس بری چیز نہیں لیکن اسکی حامی ہوں کہ جو فحش ڈانس کی مرتکب ہوں ان پر تاحیات پابندی لگا دینی چاہیے تاکہ دوسری اداکارائیں اس سے عبرت حاصل کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیج ڈراموں میں ڈانس کو برا بنانے میں چند اداکاراؤں کا ہاتھ ہے اور انہی اداکاراؤں نے ڈرامے کی اصل صورت کو بیگاڑ دیا ہے ۔