اسلام آباد میں غریب فٹ بالروں اور کلبوں سے بھاری فیس لیناپاکستان فٹ بال فیڈریشن کے خلاف شازش ہے،شیخ عبدالوحید

اتوار 26 جنوری 2014 14:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی )کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے خارجہ امور کے سینئر وائس چیئرمین اور سپورٹس آرگنائزر شیخ عبدالوحید نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں غریب فٹ بالروں اور کلبوں سے بھاری فیس لیناپاکستان فٹ بال فیڈریشن کے خلاف شازش ہے،سپورٹس کی سرگرمیاں نوجوانوں میں انتظامی خصوصیات پیدا کرتی ہیں،انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روز گاری کے دور میں غریب عوام اپنے اخراجات پورے نہیں کر پا رہی، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن نے فیسوں میں اضافہ کرکے غریب فٹ بالروں کو کھیلنے سے روک دیا تا کہ صرف امیروں کے بچے ہی اس کھیل میں حصہ لے سکیں۔

شیخ عبدالوحید نے کہا کہ غریب کا بچہ کہاں پر کھیلنے جائے اور اگر وہ پاکستان سپورٹس بورڈ جاتا ہے تو وہاں پر چلنے والی فٹ بال اکیڈمی بھی بھاری فیس وصول کی جا رہی ہے جس کا کوئی بھی نوٹس نہیں لے رہا ہے انہوں نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر مخدوم سید فیصل صالح حیات اور سیکرٹری جنرل کرنل(ر) احمد یار لودھی سے اپیل کی ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں فٹ بال کھیل کی بگڑتی صورت حال پر قابو پائے جائے اور اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے گراس روٹ لیول پر لیگ کی فیس میں بھاری اضافہ کرنے کا نوٹس لیا جائے،۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہا کہ سپورٹس کی سرگرمیاں نوجوانوں میں انتظامی خصوصیات پیدا کرتی ہیں اور اس سے نوجوانوں کے لئے صحت اور تفریح کے زیادہ مواقعے ملتے ہیں اور نوجوان برُی عادتوں سے بھی بچ جاتے ہیں۔انہوں نے آئی ایف اے کی طرف سے فیسوں میں اضافے کرنے کو پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ سازیش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اضافے کو فوری طور پر روکا جائے اور پی ایف ایف رولز کے مطابق فیس وصول کی جائے۔

متعلقہ عنوان :