تھری اور فور جی سپیکٹرم کے لائسنس کو مارچ میں نیلامی کیلئے پیش کرنے کا فیصلہ
اتوار 26 جنوری 2014 14:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء)تھری اور فور جی سپیکٹرم کے لائسنس کو مارچ میں نیلامی کیلئے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تھرڈ جنریشن سپیکٹرم موبائل فون پر ہائی سپیڈ وائرلیس نیٹ ورک کے ذریعے فراہم کی جانے والی جدید ترین براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس ہے، اس وقت پاکستان میں جو ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے، اس کا نام سیکنڈ جنریشن سپیکٹرم ہے جس کے تحت موبائل فون صارفین کو صرف 8 میگابائٹ فی سیکنڈ ڈاوٴن لوڈنگ سپیڈ دستیاب ہوتی ہے۔
تھرڈ جنریشن سپیکٹرم کی سپیڈ 60میگابائٹ فی سیکنڈ جبکہ فور جی سپیکٹرم کی سپیڈ 100میگابائٹ فی سیکنڈ ہوتی ہے۔گزشتہ سال دسمبر کے دوران ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد بارہ کروڑ 97 لاکھ تک جاپہنچی ہے۔(جاری ہے)
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کے اعدادوشمار کے مطابق وقت ملک کی مجموعی آبادی کا بہتر فیصد حصہ موبائل فون سے استفادہ کر رہا ہے۔
موبائل فون صارفین کی کثیرتعداد کو دیکھتے ہوئے حکومت نے تھرڈ جنریشن سپیکٹرم کے ساتھ ہی بیک وقت فورتھ جنریشن سپیکٹرم بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں بھی دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں فراہم کی جانے والی ٹیلی کام کی سہولیات دستیاب ہوجائیں گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مارچ میں اس جدید ترین ٹیکنالوجی کی نیلامی شفاف طریقے سے مکمل ہوگئی تو یہ پاکستان کے سماجی اور معاشی شعبوں میں انقلاب برپا کردے گی۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.