آخری مجرم پکڑنے تک دہشتگردوں کے خلاف جہاد جاری رہے گا، ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات

اتوار 26 جنوری 2014 14:03

آخری مجرم پکڑنے تک دہشتگردوں کے خلاف جہاد جاری رہے گا، ایڈیشنل آئی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) ایڈیشنل آئی جی پولیس شاہد حیات نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی کاروائیوں کے باوجود ہمارا جہاد آخری مجرم کو پکڑنے تک جاری رہے گا۔کراچی میں پولیس کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اے آئی جی شاہد حیات کا کہنا تھا کہ شہر میں مذہبی، سیاسی، منشیات فروش، لینڈ مافیا سمیت کئی مسلح عسکریت پسند گروپس موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی کارروائیوں سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں ہر صورت جاری رہیں گی۔ اے آئی جی پولیس شاہدحیات کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تینوں ڈی آئی جیز اور اعلی افسران نے بھی شرکت کی۔ایڈیشنل آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ اجلاس میں شہر کے سیکیورٹی معاملات کا ازسرنو جائزہ لیا گیا، پیرول پررہائی پانے والے بعض ملزمان ملک سے فرارہوچکے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ وارنٹ جاری کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ یونیفارم پہنا اور قربانی دینا ہمارا کام ہے، ہم جرائم پیشہ افراد کے پیچھے جاتے ہیں کبھی وہ ہمارے پیچھے آتے ہیں، کبھی جرائم پیشہ افراد اور کبھی ہم کامیاب ہوجاتے ہیں۔شاہد حیات کا کہنا تھا کہ آرمی کے 500 ریٹائرڈ اہل کار پولیس فورس جوائن کرچکے ہیں اور مزید 600 ریٹائرڈ اہلکار جلد پولیس فورس جوائن کر لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز لانڈھی میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔واضح رہے کہ حکومت سندھ نے شہر میں سیکیورٹی کی خراب صورت حال کے باعث ایک ماہ کے لئے ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ بھی کیا ہے، پابندی آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہو گی۔

متعلقہ عنوان :