سیکیورٹی خدشات کے باعث پشاور میں انسداد پولیو مہم ایک مرتبہ پھر ملتوی

اتوار 26 جنوری 2014 13:54

سیکیورٹی خدشات کے باعث پشاور میں انسداد پولیو مہم ایک مرتبہ پھر ملتوی

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) خیبر پختونخوا حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے باعث پشاور میں انسداد پولیو مہم ایک مرتبہ پھر ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر سید ظہیراسلام کا کہنا ہے کہ پشاور میں سکیورٹی انتظامات اور فیلڈ ورک مکمل نہ ہونے پر کی وجہ سے انسداد پولیو مہم کو ملتوی کردیا گیا ہے، فول پروف سیکیورٹی اور انتظامات کے مکمل جائزے کے بعد5 سال سے کم عمر 8 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو مہم کے تحت ویکسینیشن کا آغاز کیا جا ئے گا۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخواحکومت نے گزشتہ روز صوبے میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سمیت 9 متعدی امراض سے بچاؤ کے لئے پشاور کی سطح پر 20 ارب روپے کی لاگت سے ’’صحت کا انصاف‘‘ کے نام سے میگا مہم کا آغاز کیا تھا جس کے تحت پہلے مرحلے میں ہائی رسک 40 یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم شروع ہونی تھی۔

متعلقہ عنوان :