مولانا فضل الرحمان ہمارے دھرنے میں شامل ہوں خوش آمدید کہیں گے، جاوید ہاشمی

اتوار 26 جنوری 2014 13:54

مولانا فضل الرحمان ہمارے دھرنے میں شامل ہوں خوش آمدید کہیں گے، جاوید ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ مولانافضل الرحمان کو خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف احتجاج سے کچھ حاصل نہیں ہوگا،وہ نیٹو سپلائی کے خلاف ہمارے دھرنے میں شامل ہوں خوش آمدید کہیں گے۔

(جاری ہے)

پشاور میں نیٹو سپلائی کی بندش کے لئے جاری دھرنے میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ امریکا کے ڈرون حملوں سے بےگناہ لوگ مر رہے ہیں اور رنگ روڈ پر نیٹو سپلائی کی بندش سے امریکا کو بڑا واضح پیغام ملا ہے، انہیں کارکنوں کے جذبے کا احساس ہے اسی لئے وہ دھرنے میں شریک ہوئے ہیں اور ڈرون حملوں کی بندش تک نیٹو سپلائی کے خلاف تحریک انصاف کا دھرنا غیر معینہ مدت کے لئے جاری رہے گا۔

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہمارا دھرنا عوام کے لئے ہے، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سےخیبر پختونخواحکومت کے خلاف احتجاج سے کچھ نہیں ہوگا،وہ نیٹو سپلائی کے خلاف تحریک انصاف دھرنے میں شامل ہوں، ان کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :