جوڈیشل افسران کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ‘ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ،پراسیکیوشن اورتفتیشی ادار وں کی طرف سے ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کوتاہی کی صورت میں آگاہ کیا جائے‘ جسٹس عمر عطا بندیال
ہفتہ 25 جنوری 2014 22:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 جنوری ۔2014ء) چیف جسٹس لاہو رہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ جوڈیشل افسران کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ پرسکون ماحول میں اپنے فرائض سر انجام دے سکیں،اس بات یقینی بنایا جائے کہ پراسیکیوشن اورتفتیشی ادار ے اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں پوری کر رہے ہیں اور انکی جانب سے کسی کوتاہی کی صورت میں عدالت عالیہ کو فوری طور پر مطلع کیا جائے کیونکہ یہ ادارے مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے میں اہم کردار رکھتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے سینئر جج صاحبان مسٹر جسٹس منظور احمد ملک اور مسٹر جسٹس اعجاز الا حسن کے ہمراہ جی او آر -IV میں جوڈیشل افسران کو فلیٹس کی چابیاں دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں ملازمین کے لئے سرکاری رہائش گاہیں بہت قلیل ہیں اس لئے لاہور میں کام کرنے والے جوڈیشل افسران کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
ان فلیٹس کی فراہمی سے عدالتی افسران کو عارضی طور پر رہائشی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور، سید حامد حسین شاہ نے پنجاب حکومت کی جانب سے مذکورہ سات فلیٹس مختص کروانے پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہر فلیٹ کو تین مرد یا دو خواتین ججوں کو اشتراک کی بنیاد پر الاٹ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر قائمقام رجسٹرار حبیب اللہ عامر ، سینئر سول جج لاہور ، شیر عباس اور عدالتی افسران بھی موجود تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.