تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے پر سیاسی اتفاق رائے موجود ہے،شاہد خاقان عباسی ،وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کریگی ،زیر زمین وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے کافی مشکلات کا سامنا ہے ،وفاقی وزیر پیٹرولیم ،پاکستان میں توانائی کے شعبے میں خود کفالت حاصل کرنے کا انحصار اس بات پر ہے کہ سندھ کے کوئلے کو ترقی دی جائے،کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 25 جنوری 2014 21:03
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے پر سیاسی اتفاق رائے موجود ہے لیکن ٹیکنیکل ایشوز پر بھی اتفاق رائے پیدا کرنے کی بھی ضرورت ہے ۔ وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی ۔زیر زمین وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔
وہ ہفتہ کو مقامی ہوٹل میں دو روزہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاسوں سے خطاب کررہے تھے۔ کانفرنس کا موضوع ” توانائی میں خود کفالت ۔۔ تھرکول کی تیز تر ترقی اور پاور پروجیکٹس کی تنصیب “ تھا ۔ کانفرنس کا اہتمام داوٴد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور محکمہ توانائی حکومت سندھ نے کیا تھا ۔ مختلف ماہرین نے اپنے مقالہ جات میں تھر کے کوئلے کو اعلیٰ کوالٹی کا حامل اور بجلی کے منصوبوں کے لیے انتہائی کارآمد قرار دیا جبکہ ایک مقرر نے کول گیسی فکیشن ( کوئلے سے گیس پیدا کرنے ) کے منصوبے کو ناقابل عمل قرار دیا ، جس پر ڈاکٹر ثمر مبارک مند کام کررہے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.