محکمہ ریلوے کا ٹرینوں میں مسافروں کو انٹرنیٹ کی مفت سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 25 جنوری 2014 20:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جنوری۔2014ء) پی آئی اے کے بعد اب محکمہ ریلوے نے بھی اپنے مسافروں کو ٹرین میں جدید سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ ریلوے نے مسافر ٹرینوں میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ریلوے حکام کے مطابق مسافروں کو انٹرنیٹ کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی اور انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لیے وائرلیس اور وائی فائی سسٹم بھی نصب کیا جائے گا۔

وفاقی زیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اس سے قبل ٹرینوں کے کرایوں میں بھی کمی کرچکے ہیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ حکومت نہ صرف ریلوے کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کا عزم رکھتی ہے بلکہ وہ چاہتی ہے کہ ایک بار پھر ریلوے پر مسافروں کا اعتماد بحال ہو۔واضح رہے کہ پی آئی اے بھی مسافروں کو دوران پرواز فون اور ایس ایم ایس سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :